18 فروری 2013 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے کہا ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات کا حتمی راہ حل ایران کے حقوق کو مکمل طور پر تسلیم کرنا ہے۔

ابنا: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے آج تہران میں ہفتہ وار پریس بریفنگ میں 26 فروری کو قزاقتستان میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات کا نتیجہ منطقی رویہ سے ہی نکل سکتا ہے اور دھمکی اور دباؤ سے قطعا" کوئي نتیجہ برآمد نہیں ہو سکتا۔رامین مہمان پرست نے تہران میں ایران اور ایٹمی توانائي کی بین الاقوامی ایجنسی، آئي اے ای اے، کے درمیان تہران میں ہونے والے حالیہ مذاکرات کے نتائج کے بارے میں کہا کہ ایران اور آئي اے ای اے کے مذاکرات میں مکمل اتفاق رائے تک پہنچنے اور ایک ایسا دائرۂ کار تیار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس سے ایران کے حقوق مکمل طور پر حاصل ہوں اور آئي اے ای اے کی تشویش بھی دور ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ ان مذاکرات میں اچھی پیش رفت ہوئي ہے اور دونوں فریق مذاکرات جاری رکھنے کا سنجیدہ عزم رکھتے ہیں۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں امریکی حکام کے بیانات کے بارے میں کہا کہ اس سلسلے میں رہبر انقلاب اسلامی نے دائرہ کار اور شرائط کا تعین فرمادیا ہے۔